- الإعلانات -

انٹر نتائج میں گھپلوں کے102 کیس سامنےآئے، اینٹی کرپشن

محکمہ اینٹی کرپشن کی جاب سے جاری اعلامیے میں چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے بتایا ہے کہ انٹر بورڈ میں امیدواروں کو گریڈ اے اور اے ون گریڈ میں پاس کیے جانے سے متعلق شواہد بھی ملے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران انٹر بورڈ کے ایک ملازم کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے،اگر اینٹی کرپشن عملے کو واپس بلوالیا گیا تو کمپیوٹر ریکارڈ کو دوبارہ تبدیل کردیا جائے گا۔