- الإعلانات -

پشاور: اسپتالوں سے بچے اغوا کرنے والا گروہ پکڑا گیا

پشاورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے چوری کرنے والےگروہ کو گرفتارکرلیا۔ ایل ایچ ویز بھی گروہ کا حصہ تھیں۔ پولیس کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتارکیاگیا، جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

ملزمان اسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے نومولود بچے اغوا کرکے فروخت کرتے رہے۔ گروہ اسپتال انتظامیہ کی مدد سےزندہ کی بجائے ، مردہ بچے بھی والدین کے حوالے کرتے اور زندہ بچے 70 ہزار سے 3 لاکھ تک فروخت کرتے رہے۔

گرفتار خواتین ایل ایچ ویز ہیں، مزید ارکان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان سے ایک بچی بھی برآمد کی گئی۔