- الإعلانات -

اسلام آباد میں 14 اگست کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے 14 اگست کے روز تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق جشن آزادی کے روز وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس بند رہے گی اور اس کا دورانیہ صبح 6 بجے سے دن 12 بجے تک رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس کی بندش دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے۔