- الإعلانات -

فیصل آباد:بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر مکینوں کا احتجاج

اچکیرہ اور بلال ٹاؤن کے رہاشیوں نے بارش اور سیوریج کے پانی کے نکاسی کےا نتظامات نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے نڑ والا روڑ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا مظاہرین نے اس موقع پر ٹائر جلا کر ڈی سی او اور واسا فیصل آباد کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر ٹریفک کانظام درہم برہم ہو گیا جبکہ ٹریفک میں پھنسےہوئے راہگیروں نے گزرنے کی کوشش کی تو مظاہرین سے تلخ کلامی ہو گی جو کہ بعد ازاں ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گی۔

اس دروان مظاہرین کی جانب سے ڈنڈوں سے راہگیروں پر تشدد سے دو افراد زخمی ہو گئے، احتجاج کے باعث اےسی سٹی بلال ابڑو موقع پر پہنچے جہاں انہوں نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کےا نکا مسئلہ جلد حل کر دیا جائے گا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔