- الإعلانات -

گردے کی پیوندکاری کاجھانسہ دے کر33لاکھ50ہزارروپے وصول کیے،پیوندکاری نہ کی جعلی ڈاکٹر گرفتار

جعلی ڈاکٹر فہیم اور بلال نے شہری دلاورحسین کو گردے کی پیوندکاری کا جھانسہ دے کر 33 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے لیکن پیوندکاری نہ کی۔ایف آئی اے نے مانگا منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے گردے کی پیوندکاری کے لیے شہری سے ساڑھے 33 لاکھ روپے ہتھیانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مانگا منڈی سے گرفتار جعلی ڈاکٹر فہیم اور بلال نے شہری دلاورحسین کو گردے کی پیوندکاری کا جھانسہ دے کر 33 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے لیکن پیوندکاری نہ کی۔

دلاور حسین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دی تو ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔