- الإعلانات -

سینیٹر اعظم سواتی نے بلیک لسٹ امریکی شہری کے بارے میں اطلاع دینے پر سرکاری افسر کیلئے ایک لاکھ روپے کا چیک بھجوایا :چوہدری نثار

اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ بلیک لسٹ امریکی شہری کے بارے میں اطلاع دینے والے سرکاری افسر کو حکومت کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام دیا گیاہے جبکہ ایک سینیٹر نے بھی اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے کا چیک بھیجا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ جس نے غلطی کی نشاندہی کی اس افسر کو تعریفی اسناد دی گئی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے ایک لاکھ روپے بطور انعام دیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی نے اپنی جیب سے اس سرکاری افسر کیلئے اچھا کام کرنے پر ایک لاکھ روپے کا چیک بھجوایا ،میں سمجھتاہوں یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے حالانکہ وہ اپوزیشن سے ہیں لیکن انہوں نے اچھا کام کرنے والے افسر کی حوصلہ افزائی کی ،حکومت کی جانب سے سرکاری افسر کو انعام دے دیا گیاہے اور اعظم سواتی کو شکریہ کے ساتھ چیک واپس کر دیا ہے کیونکہ افسر کو حکومت کی جانب سے انعام دیدیا گیاہے ۔