- الإعلانات -

خیبر پختون خواہ اسمبلی میں سود کے خاتمے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

پشاور:(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختون خواہ اسمبلی میں سود کے خاتمے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت خیبر پختون خواہ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران رکن اسمبلی فخر اعظم،محمود جان اور سلطان احمد نے نجی قرضوں پر سود پر پابندی کا بل پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیاہے ،بل کا نام خیبرپختوخواہ پروہییشن انٹرسٹ آن پرائیوٹ لونز 2016ہے،قرار داد میں مطالبہ کیا گیاہے کہ ملک سے سود کا خاتمہ کیا جائے ۔اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سود کیخلاف جہاد کریں گے ،حکومت کا فرض ہے کہ شہریوں کو سود سے نجات دلائے ،سود معاشرے کا ناسور اور کاروبار بن گیاہے۔