- الإعلانات -

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم آفس میں کل ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، وفاقی کابینہ پاکستان میں ذائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی سکیم دینے کا فیصلہ کرے گی ۔ غیر ملکیوں کو پاکستان سے واپس جانے کےلئے ایمنسٹی سکیم دی جارہی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کی سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی جبکہ ایجنڈا بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ کابینہ میں منظوری کےلئے پیش ہوگا۔