- الإعلانات -

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بحال کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کردیا۔ خیال رہے کہ عدالت نے آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا اور اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔