- الإعلانات -

پولیس فائرنگ:اشارہ ملاہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی سر اٹھانے لگی ہے ہمیں بہت چوکنا ہونے کی ضرورت ہےشیخ رشید

terrorism

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ رات پولیس پر حملہ لوٹ مار یا ڈکیتی نہیں بلکہ دہشت گردی کی کارروائی تھی۔وزیر داخلہ پیر کی شب فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل منور کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ منور ڈیوٹی پر تھا جب دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ کر دی، یہ چوری یا ڈکیتی کا واقعہ نہیں تھا، ہمیں ایک طرح کا اشارہ ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات ہونے لگے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سال کا پہلا واقعہ ہے اور ہمیں بہت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے