- الإعلانات -

چودھری نثار اور اعتزاز احسن کی محاذ آرائی پر وزیراعظم نوٹس لیں: فضل الرحمان –

کوئٹہ:جے یو آئی ف کے رہنما مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں امتیازی حصوں پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔ پارلیمنٹ میں جاری کشمکش پر انہوں نے وزیر اعظم کو نوٹس لینے کا مشورہ دے دیا ۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں سانحہ سول ہسپتال کے جاں بحق وکلاء کی تعزیت کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سانحہ سول ہسپتال ظلم کی ایسی داستان ہے جس سے ایک اور باب کھل جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پہلے ہی تحفظات تھے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کچھ امتیازی اقدمات کئے گئے جس پر سیاسی ، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے سوال اٹھ رہے ہیں ۔ قوم کو ایک صف میں کھڑے ہو کر جنگ لڑنا ہو گی ۔ ان کا کہنا تھا خطے میں ایسی طاقتیں ہیں جو امن نہیں چاہتی ۔

مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ میں جاری کشمکش پر وزیر اعظم کو نوٹس لینے کا مشورہ دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیچ پر آنا ہو گا ۔ قوم کی نظریں سیاست دانوں کی جانب ہے ۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف کو باہمی کشمکش دور کرنی چاہیئے ، کسی پر واقعہ کی ذمہ داری ڈالنے سے بہتر ہے اصلاح کی جائے ۔