- الإعلانات -

سندھ حکومت ہلائی توپوراملک ہل جائیگا، مولا بخش چانڈیو

وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ہلائی توپوراملک ہل جائے گا، سندھ میں آپشن استعمال کیا تو پورے ملک میں بھی آپشن استعمال ہوگا۔
مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا ہے کہ ہم سلامتی کی بات کرتےہیں تو حکومت کہتی ہے ہم ترقی کی مخالفت کررہے ہیں، ہمیں دھمکی دی جاتی ہے ،سندھ میں آپشن استعمال کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کی گلیوں میں گاڑیاں چوری ہورہی ہیں، بچے اغوا ہو رہے ہیں، سندھ میں ایسی دہشت گردی نہیں جس نے قوم کی بنیادو ں کو ہلایاہو۔