- الإعلانات -

عمران خان حادثے سے بال بال بچ گئے

عمران خان حادثے سے بال بال بچ گئے،جب وہ راولپنڈی میں کچہری چوک پر ریلی میں شامل ہونے کیلئے کنٹینر پر چڑھے تو لڑکھڑا گئے، راستے میں دھکا لگنے سے گرتے گرتے بچے، مریڑ چوک پر انہیں جھک کر پُل سے بچنا پڑا ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ریلی کا مقصد نیا پاکستان بنانا ہے، یہ عزم کرنا ہے کہ ملک کے خلاف سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں گے۔

عمران خان نے راولپنڈی میں تحریک انصاف کی یوم آزادی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرپشن اداروں کو تباہ کردیتی ہے، نوازشریف سے 5ماہ سے جواب مانگ رہے ہیں لیکن جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو آگے بڑھائیں گے، آج رات یوم آزادی کا جشن منائیں گے،یہ عزم کرناہے کہ ملک کے خلاف سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مزید کہتے ہیں کہ اس ریلی کو اسلام آباد کی طرف لیکر جارہاہوں ، اس کا مقصد پرامن پاکستان کا حصول ہے

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دنیامیں قومیں 2وجوہات کی بنا پر ترقی کرتی ہیں، ایک یہ کہ لوگوں کو تعلیم ، صحت اور دیگرضروریات ملیں ،دوسری چیز اداروں کو مضبوط کرکے قومیں آگے بڑھتی ہیں، لاہورپہنچ گیاتوشاید نوازشریف کو جدہ جانے کا ٹائم بھی نہیں ملے گا۔