- الإعلانات -

اوول ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

اوول: پاکستان نے اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دے کر 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

اوول ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے قومی ٹیم کو جیت کے لئے 40 رنزکا ہدف دیا جس کے جواب میں گرین کیپس نے ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کیا جس کے بعد 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بلے باز اظہر علی اور سمیع اسلم میدان میں آئے اور انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے ہدف پورا کیا اور اظہر علی نے چھکا لگا کر وننگ شارٹ کھیلا۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر یونس خان کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے 218 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ پوری سیریز میں بہتری کارکردگی پر کپتان مصباح الحق اور انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس کو مشترکہ طور پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔