- الإعلانات -

احتساب عدالت نے امین فہیم سمیت 11 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی.

کراچی: احتساب عدالت نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم سمیت 11 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ کراچی میں احتساب عدالت میں این آئی سی ایل اسکینڈل کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیئررہنما امین فہیم کے علاوہ دیگر10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس کے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم وہاں موجود تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم، این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی، سلمان غنی اور قاسم دادا بھائی سمیت 11 افراد پرزمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔