- الإعلانات -

آزاد کشمیر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق

پلندری: جنجال ہل موڑ کے قریب باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آزاد کشمیر میں پلندری کے مقام پر جنجال ہل موڑ کے قریب  باراتیوں کی بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں  کو قریبی اسپتال  منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق باراتیوں کی بس ہجیرہ جارہی تھی جس میں 60 افراد سوار تھے جب کہ حادثے کی جگہ پر اندھیرا ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔