- الإعلانات -

اسلام آباد: مسلح گروپوں میں تصادم ، سابق چیئرمین سینٹ کا بھانجا جاں بحق

اسلام آباد: اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں 2مسلح گروپوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں پولیس کےمطابق سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا ملک فہد جاں بحق اوراس کاساتھی زخمی ہوگیا ہے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ راجاارشداورملک طارق گروپ کےدرمیان ہوئی۔ زخمی شخص کوتشویشناک حالت میں پمزاسپتال منتقل کیاگیااوراس دوران پمزکےاحاطےمیں بھی دونوں گروپوں کےدرمیان فائرنگ ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مسلح تصاوم میں ایک شخص جابحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بعد ازاں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ملک فہد کے نام سے ہوئی ہے جو سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا بتایا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجہ اب تک معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔