- الإعلانات -

ن لیگ عورت کارڈ کھیل رہی ہے ،معاون خصوصی شہبازگل نے مریم اورنگزیب کوبدتمیزغلام قراردے دیا

 معاون خصوصی شہباز گل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب  کی وزیر اعظم کے خلاف تضحیک آمیزگفتگو پر شدید ردعمل دیا انھوں نے کہا  مریم اورنگزیب کا اس طرح کا رویہ رکھنے کی کیا وجہ ہے کہ مریم اورنگزیب نے کانفرنس کے دوران غیرمناسب رویہ رکھا ،ن لیگ نے خدمت کے عوض ترجمان رکھے ہوئے ہیں ن لیگ ضلعوں کی جماعت رہ گئی ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ہم عمران خان کو کان سے پکڑکر گھر بھیجیں گے،امپائر کی انگلی کاانتظار نہیں کر یں گے، مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر جا کر دیکھیں عمران خان ہی فتح یاب نظر آئیں گے ، شہباز گل نے الزام لگایا کہ  ن لیگ نے پی  آئی ڈی اور وزارت اطلاعات کاپیسے کا  غیر  قانونی  استعمال کیا،مسلم لیگ ن عورت کارڈ کھیل رہی ہے نواز شریف اپنے دور حکومت میں جب بھی بھارت جاتے تو کشمیری رہنماؤں سے ملاقات تک نہیں کر تے تھے