- الإعلانات -

موسم گرماکی چھٹیاں ختم،پنجاب بھرمیں سرکاری اسکول کھل گئے

لاہور: موسم گرماکی تعطیلات کےبعدپنجاب بھرمیں سرکاری اسکول کھل گئے،جشن آزادی مناکربچےوطن کی تعمیرکاجذبہ لیےبستےسنبھالےاسکول پہنچ گئے

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ طالب علم کہتے ہیں چھٹیاں خوب مزے میں گزاریں اب باری ہے پڑھائی کی اور وہ ہم دل لگاکر پڑھیں گے۔

پنجاب بھر میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اسکولوں میں تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، ننھے طالب علم اپنے اساتذہ اور دوستوں سے ملنے کے لیے ہیں کافی پر جوش کہتے ہیں۔ والدین کہتے ہیں چھٹیاں گزارنے کے بعد پہلے دن بچوں کو اسکول لانا سب سے زیادہ کٹھن مرحلہ ہوتا مگر پڑھائی تو لازم ہے ۔

محکمہ تعلیم کی ہدایت پر تمام سرکاری اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ ہو گیا جبکہ چند نجی تعلیمی اداروں ابھی بھی بند ہیں ۔