- الإعلانات -

شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں سارے چور کابینہ میں بیٹھے ہیں، اس حکومت کی تاریخ میں اسکینڈلز ہی اسکینڈلز ہیں

مسلم لیگ نون کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں، اس حکومت کی تاریخ میں اسکینڈلز ہی اسکینڈلز ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان کرپشن کے ممالک میں ایک سو سترہ نمبر پر تھا۔ آج پاکستان ایک سو اسی ممالک کی فہرست میں 140 ویں نمبر پر ہےشاہد خاقان نے کہا کہ  سارے چور کابینہ میں بیٹھے ہیں، ہر محکمہ میں کرپشن کی فہرست موجود ہے۔ کہا کہ بتایا جائے کہ کرپشن کیوں بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت پر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، گزشتہ سماعت پر گواہ عاصم ترمذی کے بیان پر شریک ملزمان کے وکلاء کی جرح مکمل نہ ہو سکی تھی۔