- الإعلانات -

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات، قومی سلامتی پالیسی،ملکی داخلی وسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سمیت ملکی سیکیورٹی اور خطےکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس سے قبل 14 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ہوئی تھی، اہم ترین ملاقات میں قومی سلامتی پالیسی،ملکی داخلی وسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران سڑکوں پر آیا تو بہت زیادہ خطرناک ہوگا،

افغانستان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ہم پُر عزم ہیں، اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ایپکس کمیٹی نے ایک بار پھر افغانستان میں بگڑتی انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا، عالمی برادری بھی معاشی تباہی روکنے کے لیے نازک موڑ پر افغانستان کو امداد فراہم کرے۔