- الإعلانات -

راولپنڈی میں خنجرسے حملے؛ ایک کے سوا تمام متاثرہ خواتین کا ملزم کی شناخت سے انکار

راولپنڈی: شہرمیں خواتین پرخنجر سے حملے کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ایک خاتون کے علاوہ کوئی متاثرہ خاتون شناخت نہیں کرپائی۔

خواتین پرخنجرسے حملوں کے واقعات میں محکمہ انسداد ددہشت گردی کے ماہرتفتیش کاروں کی جانب سے خاکے اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارملزم محمد علی کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نرسوں پر حملے میں محمد علی ملوث نہیں، ملزم کو ایک خاتون کے علاوہ کسی متاثرہ خاتون نے شناخت نہیں کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے سی پی او راولپنڈی کے سامنے بھی 7 وارداتوں کا اعتراف کیا تھا جب کہ ملزم نے جگہ کی بھی نشاندہی کی تھی۔