- الإعلانات -

بیرسٹر فہد ملک کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ شالیمار میں درج

پولیس کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں مخا لف گروپ کی فائرنگ سے بیرسٹر فہد ملک کے قتل کی ایف آئی آر واقعہ کے زخمی ملک طارق مدعیت میں درج کی گئی۔

ایف آئی آر میں راجا ارشد اور نعمان کھوکھر سمیت پانچ نا معلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعات 148،149، 302 اور 324 درج کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مرکزی ملزم راجا ارشد پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے۔