- الإعلانات -

شیخ رشید نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کرادیا ،شیخ رشید کہتے ہیں ریفرنس میں پاناما لیکس کو بنیاد بنایا ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ثبوت اورشواہد وزیراعظم کو نااہل ثابت کرنےکےلیےکافی ہیں،اسپیکر سے آئینی ذمہ داری شفاف طریقے سے انجام دینے درخواست کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں،وزیراعظم کے نااہلی ریفرنس کے 162صفحات ہیں۔