- الإعلانات -

لاہور کے مختلف علاقوں سے نومولود بچے سمیت 3 لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق سول لائن كے علاقے لارنس روڈ پر شہریوں نے فٹ پاتھ پر نومولود بچے كی نعش دیكھ كر فوری طور پر پولیس كو اطلاع دی جنہوں نے نعش قبضہ میں لے كر مردہ خانے منتقل كردی جب كہ نامعلوم ملزمان كے خلاف مقدمہ درج كر كے تفتیش شروع كردی گئی۔

لٹن روڈ كے علاقے سے 34 سالہ شخص كی نعش برآمد ہوئی جس پر پولیس نے فوری موقعہ پر پہنچ كر نعش كو قبضہ میں لیتے ہوئے ورثا كی تلاش كیلیے كوششیں كیں لیكن متوفی كی شناخت نہ ہوسكی جس پر پولیس نے نعش كوپوسٹ مارٹم كیلیے مردہ خانے منتقل كردیا۔ میواسپتال چوكی كے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص كی نعش دیكھ كر پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل كردی۔