- الإعلانات -

کراچی: عدالت میں آج فرحان قتل کیس کی سماعت

کراچی کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں دوستوں کے تشدد ہلاک ہونے والے فرحان کے مقدمے کی سماعت ہوئی ،گرفتار ملزم عدیل کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ۔
مقامی عدالت میں آج فرحان قتل کیس کی سماعت ہوئی،اس دوران ملزم عدیل کو پیش کیا گیا ،عدالت نے ملزم کو 2روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
تفتیشی افسر نے قتل کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی،جس میں ایک ملزم فیضان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئےبتایا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف فیضان کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔