- الإعلانات -

سپریم کورٹ کا نیب میں غیر قانونی بھرتیوں پر ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب میں غیر قانونی بھرتیوں کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

سپریم کورٹ نے نیب میں غیر قانونی بھرتیوں پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیرمین نیب اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے نیب میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس جلد سماعت کے لیے مقررکرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے نیب میں بھی غیر قانونی بھرتیوں اور خلاف ضابطہ ڈیپوٹیشن کی خبریں گردش کررہی ہیں جس کے بعد عدالت عظمٰی کی جانب سے معاملے کا از خود نوٹس لیا ہے۔