- الإعلانات -

بلوچستان پر مودی کا بیان اشتعال انگیز ہے،بلاول بھٹو زرداری

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان جمہوری پاکستان کا حصہ ہے ،کشمیرمیں مظالم ڈھانےوالےمودی کوپاکستان کےاندرونی معاملات پربات کا اختیار نہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ بھارتی وزیراعظم پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں،وہ پہلے کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کا جواب دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیاکو بھارت میں دلت برادری کیساتھ ہونےوالےمظالم کابھی حساب دیں۔