- الإعلانات -

خیبرایجنسی میں کارروائی کے دوران 14 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائی کے دوران 14 دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

زمین و فضائی کارروائی میں 11 دہشت گرد زخمی ہوئے جب کہ دہشتگردوں کے 9 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا، ترجمان پاک فوج.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر کے ساتھ خیبرایجنسی کی راجگل وادی پر پاک فضائیہ نے بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ ہوگئے جب کہ علاقے میں فوج کی زمینی کارروائی کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک اور11 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کارروائی میں راجگل وادی کے مشکل علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو درستگی سے نشانہ بنایا گیا جب کہ کارروائی سے دہشت گردوں کی سرحد پار آمدورفت کم ہو جائے گی۔