- الإعلانات -

لاہور :جوہرٹاؤن ، سول لائن میں پولیس کا سرچ آپریشن ،12 مشتبہ زیر حراست

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن اور سول لائن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اور شہریوں کے شناختی کوائف چیک کیے گئے، سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف کی بائیو میٹرک سے تصد یق بھی کی گئی۔

پولیس کے مطابق شناختی کوائف نہ ہونے پر مختلف علاقوں سے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا، زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔