- الإعلانات -

وزیراعلی پنجاب :جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔

 لاہور: وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست کرنے والے عناصر ہوش کے ناخن لیں اور جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام ملکی خوشحالی اورترقی چاہتے ہیں، 3 سال میں نوازشریف کی قیادت میں ملک میں ہرشعبے میں بہتری آئی۔ احتجاجی سیاست کرنےوالے عناصر ہوش کے ناخن لیں، جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں جب کہ یہ وقت منفی سیاست کا نہیں اور اتحاد اور اتفاق کا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ بعض سیاسی عناصرذاتی مفادات کی خاطرترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں جب کہ عوام ایسےعناصر کو پہلے بھی مسترد کرچکےہیں اورآ ئندہ بھی کریں گے۔