- الإعلانات -

نثار مورائی کا اہم شخصیات کے قتل کا اعتراف، جے آئی ٹی رپورٹ

سابق چیئرمین فشریزنثارمورائی کی جےآئی ٹی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں سابق چیئرمین نے اہم شخصیات کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق نثارمورائی نے اہم شخصیات کے کہنے پر سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل سجادحسین اور وفاقی سیکریٹری عالم علمانی، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نثار مورائی کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی فریال تالپورنےچیئرمین فشریزتعینات کرایا،شرجیل میمن کے ذریعے سرکاری ٹھیکے حاصل کیے،محمدخان چاچڑکےذریعےفشریزسےماہانہ90سے95لاکھ بھتا جمع کیاجاتاتھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011میں ذوالفقارمرزانے ایم کیوایم کیخلاف آفاق احمدکو25 لاکھ روپے، اسلحہ اور گولیاں فراہم کیں۔

فریال تالپور کےقریبی حلقوں نےنثارمورائی کی جےآئی ٹی رپورٹ مسترد کردی۔

دوسری جانب ترجمان مہاجر قومی موومنٹ نے جے آئی ٹی میں نثار موارئی کےالزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت حق اور سچ کا فیصلہ کرے گی۔