- الإعلانات -

خیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن

سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ کے علاقے راج گل میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے ۔آج جیٹ طیاروں نے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے 13دہشتگردمارے گئے ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام ،تحریک طالبان پاکستان اورداعش سے ہے۔