- الإعلانات -

وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گئے

کراچی : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے.دورےکے دوران پاک بحریہ کے سب سے بڑے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کریں گے.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا طیارہ آج صبح فیصل ایئر بیس کراچی پہنچے گا،جہاں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ وزیر اعظم کا استقبال کریں گے.

وزیر اعظم کراچی آمد کے بعد کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کی تقریب میں شرکت کریں گے.جہاں وہ پاک بحریہ کے لیے بنائے گئے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کریں گے.

فلیٹ ٹینکر کو پاکستانی انجینئرز نے تیار کیا ہے،اس کو نیول شپس کے رولز کے مطابق تیار کیا گیا ہے،یہ فلیٹ ٹینکر پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا.

پاکستان اور ترکی دو اہم دوست ہیں،فلیٹ ٹینکر کی مشترکہ تیاری دونوں ممالک کےمشترکہ ورثے،تہذیب اور مشترکہ مفادات کا عکاس ہے.

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف گورنرہاؤس میں مرحوم ڈاکٹر عبدالستار ایدھی کے اہل خانہ اور شہید امجدصابری کےاہل خانہ سے ملاقات کریں گے.