- الإعلانات -

چیئرمین واپڈا ظفر محمود اپنے عہدے سے مستعفی

چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، کہتےہیں تقرری پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں ، نیا چیئرمین آنے تک کام کرتے رہیں گے،تحریری استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا گیا۔

چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ،ان کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم نے انہیں چیئرمین واپڈا کی حیثیت میں کام کرنے کا موقع دیا،ان کی مسلسل سپورٹ پر بھی وزیر اعظم کے شکرگزار ہیں ۔

ظفر محمودنے بتایا کہ نئے چیئرمین کی تعیناتی تک وہ اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے ،ذرائع کے مطابق کالاباغ ڈیم کیلئےجاری مہم،تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے میں تاخیر اور چند روز پہلے حادثے میں متعدد جانوں کے ضیاع کے حوالے سے ان پر استعفیٰ دینے کیلئے دباؤ تھا۔

چیئرمین واپڈا نے گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ، تحریری استعفیٰ باقاعدہ طور پر وزیر اعظم کو بھجوا دیا گیا ۔