- الإعلانات -

متحدہ کے کارکنوں کو بھوک ہڑتال ختم کرنیکی ہدایت

 

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے کراچی پریس کلب کے باہر بیٹھے کارکنوں کو بھوک ہڑتال ختم کرنےکی ہدایت کر دی ہے۔

ایم کیوایم کےذمہ داروں، کارکنوں اوران کے اہل خانہ پر ریاستی مظالم، غیرقانونی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اوردوران حراست ماورائے عدالت قتل کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال کا آج چھٹا دن ہے۔

اس دوران مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما ایم کیو ایم کے کارکنوں کے بھوک ہڑتالی کیمپ آئے اور ان اظہار یکجہتی کیا۔

آج ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے کارکنوں کو بھوک ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔