- الإعلانات -

ایم کیو ایم کے قائد سمیت دیگر رہنماؤ پر غداری اور دیگر الزامات کے مقدمات درج

کراچی: آرٹلری میدان تھانےمیں ایم کیو ایم کے قائد سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں پر غداری اور دیگر الزامات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

کراچی کے آرٹلری پولیس اسٹیشن میں گزشتہ روز پیش آنے والے پر تشدد واقعات پر ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد ،پارٹی رہنما فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں پر اے آروائی نیوز کے دفتر پر حملہ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر پتھراؤ کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملہ اور میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔