- الإعلانات -

متحدہ قائد کیخلاف برطانیہ سے سفارتی رابطے پر غور

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،ڈی جی آئی ایس آئی،مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ شریک ہوئے۔

نیشنل ایکشن پلان اور متحدہ قائد کی پاکستان مخالف تقریرپر ہونے والے اجلاس میں مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ نے نیپ پر عمل درآمد سے متعلق جائزہ کمیٹی اجلاس پر بریفنگ دی ۔

اجلاس میں ایم کیو ایم قائد کے خلاف کارروائی کے لئے برطانوی حکومت سے سفارتی رابطے پر غور کیا اور کہا گیا کہ پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کواسکی قیمت چکانی پڑےگی۔

اجلاس کے شرکانےکراچی سمیت ملک بھر میں شر پسند عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیاہے۔ کل بین الصوبائی اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے ۔