- الإعلانات -

پنجاب اسمبلی ،قائدایم کیو ایم کے خلاف قرارداد منظور

ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف قرار داد وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے پیش کی ، قرار داد میں کہا گیا کہ الطاف حسین کے پاکستان کے بارے ناپاک اور شر انگیز الفاظ قابل مذمت ہیں، انہیں قومی مجرم اور غداری کا مرتکب قرار دیا جائےاور غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشیدکاکہناتھاکہ ایم کیو ایم دہشت گردوں کی پارٹی ہے ،اس کے رہنما مودی کی زبان بولتےہیں، آج جو کچھ ہو رہا ہے،وہ ڈھیل کا نتیجہ ہے۔

میڈیا ہاوسز پر حملے کے خلاف صحافیوں نے سیشن کا احتجاجا ً بائیکاٹ کیا اور اسمبلی احاطے میں نعرےبازی کی۔

بھارتی وزیراعظم کے خلاف منظور کی گئی مذمتی قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے اعتراف جرم اور چارج شیٹ کی حیثیت رکھتا ہے،وفاقی حکومت معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔