- الإعلانات -

رینجرز نے زیرحراست ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہارالحسن کو چھوڑ دیا-

کراچی: رینجرز نے گزشتہ روز حراست میں لئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو چھوڑ دیا۔

رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو چھوڑ دیا جس کے بعد وہ اپنے اپنے گھر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر اور کارکنان کے میڈیا ہاؤس پر حملے کے بعد رینجرز نے فاروق ستار، عامر لیاقت حسین، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لے لیا تھا۔