- الإعلانات -

ایم کیوایم کے سیاسی نظریئے کو لے کر ہی آگے بڑھیں گے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے وہ ایم کیوایم کےسیاسی نظریئے کو لے کر ہی آگے بڑھیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وہ بہت پُراعتماد اور پُرعزم ہیں۔ وہ ایم کیو ایم کو نہیں چھوڑ رہے بلکہ اس کے نظریے اور فلسفے کو ہی لے کر آگے بڑھیں گے۔ جس کے تحت ہمیں عام آدمی کو آگے لانا ہے۔ جو کچھ وہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہنے والے تھے وہ اب کہیں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار اس وقت کراچی کے مقامی ہوٹل میں موجود ہیں جہاں وہ دیگر رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں جب کہ رکن قومی اسمبلی صلاح الدین شیخ، آصف حسنین اور اقبال محمد علی کراچی پریس کلب میں موجود ہیں اور کچھ ہی دیر میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فاروق ستار کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں سمیت حراست میں لے لیا تھا تاہم انہیں اور خواجہ اظہار الحسن کو رہا کردیا گیا ۔