- الإعلانات -

ایم کیو ایم نے قائد کے پاکستان مخالف بیان سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا

ایم کیو ایم نے قائد کی جانب سے پاکستان مخالف بیان سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا ہے،اس حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ قائد تحریک کی جانب سے جو بات کہی گئی ایسے عمل کو ہم دوہرانے نہیں دیں گے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا بہت براہواس واقعے کی مذمت کرتا ہوں،ہماری خواہش تھی کہ یہ پریس کانفرنس گزشتہ رو زہی کرتے اور متحدہ کا موقف سامنے لایا جا سکے جس کے تمام لوگ منتظر بھی تھے،تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ہمیں اپنا موقف بیان نہیں کر نے دیا گیا جس کا ہمیں افسوس ہے۔

گزشتہ روزہمارا وقف سامنے نہ آنے یہ اب یہ تاثر جا سکتا ہے کہ اب ہم ڈکٹیشن کے بعد موقف بیان کر رہے ہیں کہ کسی کے ڈر اور خوف سے یہ بیان سامنے لا رہے ہیں ۔کل ہم اس لیے آئے تھے کہ ہم پاکستان مخالف نعروں سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔

میڈیا ہائوسز پرجواشتعال انگیزی گذشتہ روز ہوئی ایم کیو ایم اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتیہے اور جس نے بھی انفرادی طور پرتشدد کا راستہ اختیار کیا اس کا بھی ایم کیو ایم سے کوئی ےتعلق نہیں ہے۔

ایم کیوایم کی پالیسی ملک کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کی نہیں ہے،بلکہ ایم کیوایم کی پالیسی ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی پالیسی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے صحافی بھائیوںکو مخاطب کرتے ہو ئے کہا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہماری پریس کانفرنس میں آپ لوگ تشریف لائے۔