- الإعلانات -

ملک کے خلاف بات کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا-، چوہدری نثار

انہوں نے گورنر ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے امن و امان سے متعلق ہم سب ایک پیج پر ہیں، میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گورنر سندھ عشرت العباد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران اس بات کا عزم کیا کہ ملک کے خلاف بات کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ملکی سالمیت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائے گی،امن وامان کامسئلہ پیداکرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔

اس موقع پر گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ کراچی میں امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائےگا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے۔