- الإعلانات -

غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ ،وسیم اخترمیئر ، ارشد وہرہ ڈپٹی میئر منتخب

آج ووٹنگ کے دوران کل 308 میں سے 295 ووٹ ڈالے گئے،جس میں خواتین کی ووٹنگ کا تناسب ننانوے فیصد رہا۔ وسیم اختر کو سینٹرل جیل سے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے لایا گیا۔

ان کے مقابل کراچی اتحاد اپنا مئیر اور ڈپٹی میئر منتخب کروانے میں ناکام رہا۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں چیئرمین کےلیے پی پی پی کے امیدوار ملک فیاض 28ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ان کے مقابل ایم کیوایم کے امیدوار سید ارشاد علی نے19ووٹ حاصل کیے ۔

ضلع جنوبی میں وائس چیئرمین کی نشست پر پی ٹی آئی کے منصور شیخ 26ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں ان کے مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار سلطان بہادر نے 21ووٹ حاصل کیے ۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں چیئرمین کےلیے ایم کیوایم کے امیدوار معید انور28ووٹ لے کر جبکہ وائس چئیرمین کے لیے بھی ایم کیوایم ہی کے امیدوارعبدالرؤف 30ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔