- الإعلانات -

عمران اسماعیل کےبیان پر ن لیگ کے امیدوار آپے سے باہر

پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وہ کراچی کی بہتری کے لیے منتخب میئر کا ساتھ دیں گے، اس بیان پر مسلم لیگ ن کے ڈپٹی میئر کے امیدوار امان اللہ آفریدی نے انہیں دھکے دیے اور گفتگو کرنے سے روک دیا۔

یہ بے نظمی اس وقت دیکھنے میں  آئی جب عمران اسماعیل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے امان اللہ آفریدی نے خود پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ضلع غربی میں غداری کی ہے اور ایم کیوایم کے نمائندے کو ووٹ دیےگئے۔

ن لیگ کے رہنما نے الزام لگایا کہ ضلع غربی سے متحدہ چیئرمین اور تحریک انصاف وائس چیئرمین پر کامیاب ہوئی ہے، پی ٹی آئی اور متحدہ نے ایک دوسرے کے امیدواروں کو ووٹ دیے۔

واضح رہے کہ ضلع غربی سے ن لیگ کے امیدوار کی ناکامی پر کراچی اتحاد میں پھوٹ پڑگئی ہے۔ایم کیوایم اورکراچی اتحادکےامیدواروں میں ہاتھا پائی ہوئی، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو منتشر کردیا۔صورت حال کنٹرول کرنے کےلیے سٹی وارڈن بھی موجود تھے۔