- الإعلانات -

محمد مسعود خان نے بحیثیت صدر آزادجموں وکشمیراپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفر آباد : محمد مسعود خان نے بحیثیت صدر آزادجموں وکشمیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس سپر یم کو ر ٹ آزادجموں وکشمیر جسٹس محمد اعظم خان نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔گزشتہ روز حلف برداری کی پروقار تقریب آزادجموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وزیر آعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، سابق صدر سردار محمد یعقوب خان،وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری ،سپیکرآزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر،اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین،وزراءحکومت،ممبران اسمبلی،چیف سیکرٹری،سیکرٹریز حکومت ،سربراہان محکمہ جات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر سکندر سلطان راجہ نے اس موقع پرمحکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ صدارتی نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد آزادکشمیر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے صدر آزادجموں وکشمیر محمد مسعود خان کو گارڑ آف آنر پیش کیا۔