- الإعلانات -

سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی تر کی کے سفیر جرجن بابر صادق سے ملاقات

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تاریخی دوستی پائی جاتی ہے جوہر آزمائش پر ہمیشہ پوری اتری ہے، تر کی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات تر کی کے سفیر جرجن بابر صادق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر سے ملاقات کی۔ سپیکر نے دونوں برادر اسلا می ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ خطے کی خوشحالی اور تر قی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسر ے کے نقطہ نظر کو بہترطور پر سمجھنے اور ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع حاصل ہو نگے۔