- الإعلانات -

عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے- مرتضیٰ جاوید عباسی

اسلام آباد  : ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے او ر اس مقصد کے حصول کے لئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے، ہزارہ موٹروے ایکسپر یس وے کا منصوبہ ہزارہ ڈویژن کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے کا منصوبہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طر ف سے ہزارہ کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے ، اس منصوبے کی تکمیل سے خطے میں تر قی و خو شحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) شاہد اشر ف تار ڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ڈپٹی سپیکر سے ملا قات کی۔ اس موقع پر سابق گورنر خیبر پختونخوا سر دار مہتاب احمد خان عباسی، جنرل منیجر این ایچ اے E-35 ثقلین حیدر اور ممبر نادرن این ایچ اے بھی جوجود تھے۔ چیئرمین این ایچ اے نے ڈپٹی سپیکر کو ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔