- الإعلانات -

ڈاکٹر عاصم کیلئے بری خبر, جسٹس ہا ئیکورٹ نے صا ف انکا ر کر دیا

کراچی (آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست ضمانتیں سننے سے انکار کر دیا۔ سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 462ارب روپے کی کرپشن کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جس پر ملزمان نے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں تاہم سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن نے ڈاکٹر عاصم حسین اور کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتیں سننے سے انکار کر دیا جس کے بعد کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر نے کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔