- الإعلانات -

کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ، ایف سی اہلکار جاں بحق

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فائرنگ سے ایک ایف سی اہل کار جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سےحملہ آور ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے حملہ آور کے جسم پر مشکوک چیز بندھی ہوئی ہے جس پر شبہے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وہ بارودی مواد ہوسکتا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔